18 اگست، 2026، 9:24 AM

امریکہ کی جانب سے محاصرے کو طول دینے کا انتظار نہیں کریں گے، ایرانی عہدیدار

امریکہ کی جانب سے محاصرے کو طول دینے کا انتظار نہیں کریں گے، ایرانی عہدیدار

اعلی ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ایران مکمل طور پر جارحانہ پالیسی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلی ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ایران مکمل طور پر جارحانہ پالیسی کی طرف بڑھ جائے گا اور امریکہ کی جانب سے دباؤ اور محاصرے کو طویل کرنے کا انتظار نہیں کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ تہران نے کسی مفاہمت کی دستاویز پر عمل درآمد کے لیے چند ہفتوں کی مدت مقرر کی ہے، تاہم ایران امریکہ کو یہ موقع نہیں دے گا کہ وہ پابندیوں اور محاصرے کی پالیسی کو مزید طول دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتظار نہیں کریں گے کہ امریکہ محاصرے کو جاری رکھے اور اسے مزید طول دے۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل یداللہ جوانی نے بھی گزشتہ شب خصوصی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل احمد وحیدی کی تقرری کے حکم میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس کے علاوہ ایک نئی حکمت عملی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اگرچہ دفاعی نوعیت کے ہوں گے، لیکن ان میں ضرورت کے مطابق جارحانہ صلاحیت بھی شامل ہوگی۔

جنرل جوانی نے مزید کہا کہ جنگ کا آغاز دشمن کی جانب سے ہوا اور ایران کے اقدامات اسی تناظر میں دفاعی نوعیت رکھتے ہیں، تاہم یہ اقدامات ضرورت پڑنے پر جارحانہ شکل اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اسے ایرانی مسلح افواج کے نئے تبدیلیاتی نقطۂ نظر کا حصہ قرار دیا۔

News ID 1940734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha